جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط ، مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط سے متعلق مقدمے کی تفصیلات سامنےآگئیں، جس میں بتایا خطوط میں ویلکم ٹوبیس لس اینتھراسس تحریر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججزکوموصول مشکوک خطوط کی تحقیقات جاری ہے، لاہورہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط سے متعلق مقدمے کی تفصیلات سامنےآگئیں۔

خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کاحوالہ دےکرعدالتی نظام پرتنقید کی گئی، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خطوط میں ویلکم ٹوبیس لس اینتھراسس تحریرکیا گیا ، ویلکم ٹو بیس لس اینتھراسس کے الفاظ ججز کو دھمکانے کیلئے استعمال کیے گئے۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ خطوط سے ججز کےفیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ بیس لس انتھراسس زمین سے پیدا ہونے والابیکٹیریاہے، فرانزک رپورٹ میں خطوط سے70ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعےکا مقدمہ سیکیورٹی انچارج ہائیکورٹ کی مدعیت میں درج کیاگیا اور اسلام آباد جانےوالی تحقیقاتی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں