منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک سمیت 250 سے 300 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت  میں تھانہ مناواں میں درج ہوا ہے۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے مطابق لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ لاہور موٹروے پر تعینات تھے کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250 سے 300 افراد کا جتھہ آیا، مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں روکنے والے بیریئر اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے ٹول پلازہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت گردی پھیلائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں