ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جوبن نوتیال پر تنقید کرنے والا سوشل میڈیا صارف بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں پولیس نے گلوکار جوبن نوتیال پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبن نوتیال  پاکستانی گانوں کا ریمیک بنا کر شہرت حاصل کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف غلط معلومات پھیلانے اور تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو مقدمے میں نامزد کیا۔

جوبن نوتیال کے مینجر نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ گلوکار اور ان کی فیملی سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے فیملی ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: جوبن نوتیال نے افسوسناک حادثے کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دی

مینجر نے پولیس کو بتایا کہ ایک نامعلوم سوشل میڈیا صارف کئی دن سے گلوکار پر تنقید کر رہا ہے جس کی وجہ سے شکایت درج کروانے پر مجبور ہوئے۔

دو سال قبل ایک لڑکی نے جوبن نوتیال پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جبکہ بعد میں اپنے بیان سے مکر گئی تھی۔ لڑکی نے گلوکار سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے مشہور ہونے کیلیے ایسا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں