پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سرکاری ویب سائٹس سے صحت عامہ سے متعلق ڈیٹا ہٹانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز فار امریکا (ڈی ایف اے) کی جانب سے پبلک سٹیزن لٹیگیشن گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ مقدمہ صدر کی جانب سے حال ہی میں سرکاری ویب سائٹس سے صحت عامہ سے متعلق ہیلتھ ڈیٹا ہٹانے پر قائم کیا گیا ہے۔

اس مقدمہ میں ڈاکٹرز فار امریکا (ڈی ایف اے) کی جانب سے پبلک سٹیزن لٹیگیشن گروپ نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں آفس آف پرسنل مینجمنٹ، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کو مدعا علیہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی ایف اے اور پی سی ایل جی نے واشنگٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ ہیلتھ ویب پیجز اور ڈیٹا کو ہٹانے سے بیماری کے پھیلنے کی نگرانی اور اس کا موثر اقدام کرنے کے لیے دستیاب سائنسی ڈیٹا میں خطرناک خلا پیدا ہوگیا ہے۔

مدعی کا موقف ہے کہ اس اقدام سے ڈاکٹروں کو ایسے وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے جو کلینیکل پریکٹس کی رہنمائی کرتے ہیں اور مریضوں کے ساتھ بات چیت اور مشغول ہونے کے کلیدی وسائل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ صدر امریکا کا دوسری بار حلف اٹھانے کے بعد کئی احکامات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان فیصلوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کے اعلانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

اس سے قبل پہلی صدارتی مدت کے دوران بھی ٹرمپ کر مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں