پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاناما کیس: تحریک انصاف نے کیپٹن صفدرکے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مریم نواز کے شوہر اور وزیراعظم کے داماد کے خلاف اثاثے چھپانے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کردہ درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپائے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹرپیغام میں مزید کہا ہے کہ اب قوم انتؓظار کرے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سےقانون پر عمل درآمد کب کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کیپٹن صفدر مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 کے ممبرمنتخب ہوئے تھے اور انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے اوراپنے تمام متعلقین کے اثاثے ڈکلئیر کرنا انتخابی ضابطے کا حصہ ہے جس کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 62، 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

عمران خان نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم سے قبل قومیں اسی لیے برباد ہوگئی کہ انہوں نے انصاف کے دوہرے معیارات اپنائے۔

پاناما پیپرز کی دوسری قسط کے مطابق دوہزار پندرہ کے ڈیٹا میں بھی مریم صفدر نیلسن انٹرپرائزز کی مالک ہیں، پاناما پیپرز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدرنے کاغزات میں اپنی کمپنی کا ایڈریس سعودی عرب ظاہرکیا ہے، پاناما پیپرز کے مطابق نواز ٹرسٹ اکیس جولائی انیس سو پچانوے میں قائم ہوا، اس وقت میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے ۔

پاناما پیپرز کی اب تک دو اقساط منظرعام پر آچکی ہیں جن میں لگ بھگ 400 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ، پاناما کی پہلی فہرست میں وزیراعظم کے بیٹے حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن صفدر کے نام شامل تھے جس کے بعد سے وزیراعظم پر اپوزیشن کی جانب سے تحقیقات اور استعفے کے لئے دباو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں