اشتہار

منڈی بہاؤالدین میں جج پر مبینہ تشدد، وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

منڈی بہاالدین : پنجاب میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، منڈی بہاالدین نے وکلا کنزیومر کورٹ میں جج مبینہ تشدد کا نشانہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں وکلاء نے کنزیومر کورٹ میں جج کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے وکلاء کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جج کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے ملزمان نے صدر بار کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لینے کےلیے جج پر دباؤ ڈالا۔

- Advertisement -

متعدد وکلاء کے خلاف درج کردہ مقدمے کے مطابق جج کے انکار پر ملزمان نے تشدد شروع کردیا اور عدالت کو کنڈیاں لگا دیں۔

تین روز قبل منڈی بہاؤ الدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے توہین عدالت کے جرم میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔

واضح رہے کہ یہ وکلاء گردی کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی وکلاء کی جانب سے عدالتوں اور جج پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

فروری 2021 میں بھی وکلا برادری نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کرکے شدید توڑ پھوڑ کی تھی، جنہیں جسٹس اطہرمن اللہ نے عبرت کا نشان بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں