اشتہار

شہریوں کا اغوا اور بدترین تشدد کا الزام، ایس ایچ او شاہ لطیف کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریوں کے اغوا، ڈکیتی اور بدترین تشدد کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ایس ایچ او شاہ لطیف سمیت پانچ اہلکار گرفتار نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او اسرار برڑو پر شہری فدا اور عدیل کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تھا، جس پر پولیس حکام نے ایس ایچ او کو معطل کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ ایس ایچ او شاہ لطیف سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں اغوا، حبس بے جا اور بھتے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

- Advertisement -

مقدمات میں اتنی سنگین دفعات شامل ہونے کے باوجود سابق ایس ایچ او اسرار برڑو سمیت کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں نے دونوں شہریوں کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

مقدمے کے متن میں مدعی نے کہا ہے کہ دونوں (متاثرہ افراد) کو گھر سے اغوا کیا گیا اور گھر میں رکھے ہوئے بھاری مالیت کے سونے کے زیورات بھی لوٹے گئے جب کہ ایس ایچ او شاہ لطیف نے جعلی مقابلے میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

مقدمے میں مدعی نے کہا ہے کہ پولیس نے حبس بے جا میں رکھا اور دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

شاہ لطیف پولیس نے عدالتی احکامات پر مدعی کے بیان پر مقدمہ درج کیا تھا تاہم ایس ایچ او شاہ لطیف مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی فرار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں