جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نشے کے عادی لڑکے نے نیو کراچی تھانے سے کیس پراپرٹی پستول اڑا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کی جانب سے سنگین غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں نشے کے عادی لڑکے نے کیس پراپرٹی پستول اڑا لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس اسٹیشن کے شعبہ تفتیش سے نشے کے عادی دو لڑکے کیس پراپرٹی پستول چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، تاہم سیکٹر فائیو ڈی میں علاقہ مکینوں نے دونوں کو اتفاقاً پکڑا اور ان کے قبضے سے پستول برآمد ہو گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انھیں پکڑے گئے نشے کے عادی افراد پر شک گزرا تھا، اس لیے جب انھوں نے انھیں پکڑ کر تلاشی لی تو ایک لڑکے کی کچرے کی بوری سے کیس پراپرٹی کا پستول برآمد ہو گیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق بوری سے نکلنے والا پستول گولیوں سے بھرا ہوا تھا، دراصل ملزمان کو تھانے میں صفائی کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن اس دوران تفتیشی افسر کسی کام سے باہر گیا تو لڑکے کمرے میں گئے، اور ایک لڑکے نے ٹیبل پر کیس پراپرٹی کا غیر قانونی اسلحہ اٹھایا اور بوری میں ڈال لیا۔

خاتون انعم کو کس نے اور کیوں قتل کیا، معمہ حل نہ ہو سکا

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کو پکڑا تو پتا چلا کہ پستول چوری کر کے بھاگے ہیں، جس پر انھوں نے تھانے کو مطلع کر دیا، ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں