اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ پر حملے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سابق سینیٹر ہدایت اللہ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، وہ پی کے 22 میں انتخابی مہم پر جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ پردھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، جس میں کہا ہے کہ سابق سینیٹر دیگر افراد کے ساتھ پی کے 22 میں انتخابی مہم پر جارہے تھے کہ کچہ روندہ روڈ پر پہنچتے ہی پہلے سے نصب بارودی مواد کادھماکا کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ دھماکے میں سابق سینیٹر سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دھماکے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا تھا، دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، سابق سینیٹر ضمنی الیکشن کے سلسلےمیں تحصیل ماموند گئے تھے۔

سابق سینیٹر سابق گورنر کے پی شوکت اللہ کے بھائی اور سابق ایم این اے بسم اللہ کےصاحبزادے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں