تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی میں‌ مسرور سیال پر کارکنوں کو ورغلا کر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج

کراچی: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج پر ڈاکٹر مسرور علی سیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر ڈاکٹر مسرور سیال کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرنے پر شاہ لطیف تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق احتجاج نیشنل ہائی وے مرغی خانہ کے قریب دونوں سڑکوں پر کیا گیا تھا، ڈاکٹر مسرور سیال نے کارکنان کو اشتعال دلا کر اور ورغلا کر اکٹھا کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں سعید افغانی، قلندر مسعود، قاضی ظفر، نعمت سواتی، احسان خٹک، طاؤس خان، غلام مصطفیٰ، رشید بدیشی، سعید افغانی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں ڈھائی سو کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے دونوں اطراف ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا، مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑے، سرکاری گاڑیوں، موبائلوں اور عام لوگوں کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ہلڑ بازی کی گئی، پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو پولیس پر ڈنڈے برسائے گئے اور پتھراؤ کیا گیا، جس سے ڈی ایس پی ملیر کے گن مین سمیت کئی اہل کار زخمی ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -