تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جعلی ڈگری پر نوکری کرنے والے پی آئی اے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں جعلی ڈگری پر نوکری حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی آئی اے کے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔

مقدمہ پی آئی اے ہیڈ آفس کی استغاثہ رپورٹ پر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے 457 ملازمین جعلی اسناد کے حامل قرار پائے، جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے کے 113 ملازمین کا تعلق لاہور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 466 ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف

ایف آئی اے نے رواں سال اگست میں جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کا اس متعلق کہنا تھا کہ ملزم زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے جعلی ڈگری سے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں