اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، عامر مغل کو تجاوزات آپریشن میں مزاحمت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں مجسٹریٹ سجاد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عامر نے آپریشن کے دوران آہنی راڈ اٹھایا ہوا تھا، انھوں نے اور ساتھیوں نے ہوائی فائرنگ کی ساتھ ہی پولیس اور سی ڈی اے عملے پر حملہ آور ہوئے۔

- Advertisement -

متن میں مزید کہا کہ جس کے بعد رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا اور ساتھی فرار ہو گئے۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر سی ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا تھا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی قائم غیرقانونی تعمیرات کوختم کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی دفتر کے کچھ حصے کو گرا دیا گیا تھا۔

کارروائی کے بعد کارکنوں اورپولیس میں ہاتھا پائی اوردھکم پیل ہوئی ، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو تجاوزات آپریشن میں مزاحمت پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سی ڈی اے نے بتایا کہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی تھیں، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

حکام نے بتایا تھا کہ پلاٹ مالک کو متعدد بار خبردار کیا تھا اور نوٹسز جاری کئے تھے، چار ستمبر دو ہزار تئیس کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز جاری کیا اور دس مئی دو ہزار چوبیس کو پلاٹ کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں