اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں ویرات کوہلی کی فائنل میچ میں کھیلی گئی اننگ کا اہم دخل ہے۔ تاہم ونر ٹیم کے اس رکن کو بڑی مشکل نے آ لیا ہے کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے ہوٹل ون 8 کمیون پب ہوٹل کو رات گئے تک کھلا رکھنے پر کرکٹر کیخلاف بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کستوربھا روڈ پر واقع کمیون پب 6 جولائی کو رات ڈیڑھ بجے تک کھولنے کی اجازت تھی لیکن اس کے برخلاف یہ رات گئے تک کھلا رہا اور ہمیں علاقے سے بلند آواز سے موسیقی چلانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے کی خبریں بھی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ویرات کوہلی اس وقت لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ موجود ہیں۔

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین شپ پر نظریں جما لیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں