جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی : سرجانی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مختیار کار کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرجانی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مختیارکار کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اور اقدام قتل دہشت گردی و دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مختیارکار کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں مختیار کار یار محمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور اقدام قتل دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی مقدمے نے کہا کہ میں اور دیگرافسران شرافی گوٹھ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئےپہنچےتھے، ہمارےساتھ اینٹی انکروچمنٹ فورس اورعلاقہ پولیس بھی موجود تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس نےکارروائی شروع کی تو اچانک ہنگامہ آرائی ہوگئی، لینڈگریبر امان، نبی بخش ، بخت شیر، بلاول، شیر علی ساتھیوں سمیت آئے۔

مدعی نے بتایا کہ لینڈ گریبر ندیم اور امتیاز و دیگر40لینڈ گریبرموجود تھے، ہنگامہ آرائی کےدوران پتھراؤکےبعدفائرنگ کی گئی، فائرنگ سےمیں اور مختیارکار منگھوپیر اعجازچانڈیو زخمی ہوئے۔

مدعی مقدمے کے مطابق اس دوران تپہ داراورمشین آپریٹر عالم شاہ بھی گولیاں لگنےسےزخمی ہوئے ، نامزد ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں