جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : مبینہ مقابلے کے دوران 9 ماہ کی بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے کے دوران 9ماہ کی بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے کے دوران 9ماہ کی بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تیموریہ تھانے میں سرکار مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ قتل،اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوا۔

- Advertisement -

9ماہ کی انابیہ سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی، مقدمے میں کہا گیا کہ انابیہ اپنی والدہ حنا راشد کے ساتھ رکشے میں جارہی تھی کہ گشت پر مامور پولیس نے شہری کے کہنے پر 2موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔

مقدمے میں کہنا تھا کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر براہ راست فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے موٹر سوائیکل سوار ایک ملزم گرا ، دیگر ملزمان نے اپنے ساتھی کو اٹھایا اور اسے لیکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اسی دوران تین سیٹر رکشے پر خواتین اور بچے سوار تھے ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

والدین کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا گیا ، جس پر پولیس کی جانب سے سرکار ذریعہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی کیس میں بچی کو ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق قرار دے دیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں