اشتہار

کراچی: کورنگی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورنگی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کےساتھ ہراسگی کےبڑھتے واقعات لڑکیوں کا اسکول، کالج، یونیورسٹی جانا مشکل ہوگیا، شہر میں ایک ہی دن خواتین کوہراساں کرنے کے 2 واقعات سامنے آئے۔

کورنگی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کورنگی تھانے میں سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد درج کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شہری کو راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سی سی ٹی وی میں نظر انے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کافی عرصے سےیہ شخص خواتین کوہراساں کررہا ہے، یہ کوئی نیا واقعہ نہیں، ایسے واقعات پہ درپےرونما ہورہے ہیں، اب جبکہ بچیاں اسکول، کالج اوریونیورسٹی سے آتی جاتی ہیں۔

دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے جوہر آباد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ، پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کو خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے واقعہ اسٹریٹ کرائم کا بھی ہو سکتا ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے ورکنگ وویمن کو آفس جانے کےلئے گھروں سے نکلنا پڑتا ہے اور اب تو سڑکوں پرخواتین موٹرسائیکل سواروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور فوڈ پانڈا سے لیکردیگر کام کررہی ہیں ، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے سیلف ڈیفنس کی تربیت لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں