ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ڈکیتی مزاحمت: ڈاکووٴں کے ہاتھوں 22 نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووٴں کے ہاتھوں 22 نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن مل ایریا میں ڈاکووٴں کی فائرنگ سے 22 سالہ محنت کش نوجوان محمد سرور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل،لوٹ مارکی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گھر پر تھا چھوٹے بیٹے ثاقب نے فون کر کے بتایا، ثاقب اور سرور بیٹھے تھے،موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نےموبائل چھینا اور موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے ملزم نے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی

دوسری جانب مقتول نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ورثاء شدت غم سے نڈھال ہیں۔

گذشتہ روز مدینہ کالونی میں شہری کے قتل کی فوٹیج سامنے آئی تھی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ شہری چھوٹے بھائی کے ساتھ گلی میں موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ دو ملزمان آئے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

اس دوران ملزمان نے مزاحمت پر گولی ماری اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں