جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں : شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، میرعلی میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او میرعلی سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا ، جس میں کہا کہ 6 حجاموں کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، مقتولین میں محمد شاہد، راعب، کاشف، عرفان، ساجد اور محمد طارق شامل ہیں۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ مقتولین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا، میر علی میں حجام کی دکانیں چلاتے تھے ، گزشتہ روزنامعلوم افراد نے طارق مارکیٹ میر علی بازار سے اٹھا کر قتل کیا، علاقے میں دہشت گرد حیدری آریانہ اور خدری گروپ سرگرم ہیں۔

گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے چھ افراد کی لاشیں ملیں تھیں ، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں