13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

راولپنڈی: آزاد امیدوار چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج، ن لیگ کے سابق سینیٹر نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آزاد امیدوار چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق پارلیمانی سیکٹری ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کے معاملے پر تھانہ سول لائن پولیس نے مقتول کے بہنوئی چوہدری ندیم اقبال کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

درج ایف آئی آر میں حملہ آوروں کی شناخت بھی ظاہر کی گئی اور ایف آئی آر میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایف آئی آر میں چوہدری تنویرکےدو بیٹےچوہدری دانیال اسامہ تنویر اور سابق ن لیگی سینیٹرکے بھائی چوہدری چنگیز خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد چوہدری دانیال این اے 57 سے حال ہی میں فاتح قرار پائے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق سابق ایم پی اے اپنی گاڑی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین سے متعلق ملاقات کے لیے نکلے تھے، چوہدری عدنان جناح پارک کے ٹریفک سگنل پر پہنچے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

مقدمے کے مطابق سابق ایم پی اے کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگی ، چوہدری عدنان کو زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

چوہدری عدنان کے سیاسی معاملات میں سینیٹر چوہدری تنویر خان، چوہدری چنگیز خان، دانیال چوہدری، اسامہ تنویر سے رنجش تھی۔

چوہدری عدنان کے مزکورہ سے سرکاری زمین واگزار کرانے سے متعلق معاملات بھی تھے جبکہ چوہدری عدنان نے ملزمان سے جان کے شدید خطرے کا بھی اظہار کیا تھا، چوہدری عدنان نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں