اشتہار

پشاور : ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، حملے میں 10اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

پشاور تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تھانےپر30دہشت گردوں نےحملہ کیا، دہشتگردوں نےچاروں اطراف سےتھانےپرحملہ کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ ہوا، حملے میں 10 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

گزشتہ رات تحصیل درابن میں جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے تھانے پرحملہ کیا، پولیس اوردہشت گردوں کےدرمیان ڈھائی گھنٹےتک فائرنگ جاری رہی۔

شہید اہلکاروں میں اسلم،غلام فرید،جاوید، ادریس،عمران، صفدر، کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اورحمید الحق شامل ہیں تاہم شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے دہشت گردحملےکی مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہماراعزم ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں