اشتہار

کراچی : الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھماکے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیم ایس آر اے نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا. سرکارکی مدعیت میں انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے شارع عراق الیکشن کمیشن کے سامنے فٹ پاتھ پر دھماکا ہوا، فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈاور کرائم سین یونٹ کو طلب کیاگیا۔

- Advertisement -

مقدمے میں کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد اکٹھے کئے، موقع سے400 گرام بمعہ ٹائمر 12وولٹ ہیوی ڈیوٹی بیٹری ملی جبکہ دیسی ساختہ ڈیٹونیٹر برآمد کیاگیاجس میں ٹائم ڈیوائس تھی، معلومات کرنے پر پتہ چلالوگوں نےملزم کوفٹ پاتھ پرتھیلی رکھتے دیکھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیم ایس آر اےنے واقعےکی ذمہ داری قبول کی، واقعےمیں سندھ ریولیشن آرمی کےدہشت گرد اور سہولت کار ملوث ہیں۔

متن میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کی نیت سے ٹائم ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں