اشتہار

سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوات کے ضلع کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کامقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کے ایس ایچ او اکرام خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں302 ،324 ،353 ،427 کی دفعات شامل کی گئیں ، ایف آئی آرملاکنڈ ریجن میں درج کی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے سوات کے تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ستر زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے پولیس ، حکام کا کہنا تھا دھماکا سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوا، جہاں اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے تھے۔

بعد ازاں کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس کے تحت سانحہ مال خانے میں رکھا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

خیال رہے سی ٹی ڈی کبل میں تباہ شدہ عمارت میں ناکارہ بارود تلف کرنے کے لئے پاک فوج کے تکنیکی ماہرین اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مسلسل مصروف ہیں، متاثرہ عمارت کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ بیسمنٹ کلیئرنس کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

پاک فوج کی امدادی، ریسکیو اور انجینئرز کے ماہرین پر مشتمل ٹیمیں کٹھن اور پُر خطر صورتحال میں اپنی ہر ممکنہ کوششوں سے عمارت کو کسی بھی مزید خطرے سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں اور یہ سلسلہ مکمل کلئیرنس تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں