کراچی : گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتولہ کے والد الزام لگایا ہے داماد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی اور بچوں کوقتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ رات ڈیڑھ بجے میرے گھر کے دروازے پر داماد نے دستک دی، میرے داماد نے کہا بیوی اور بچوں کو کسی نے قتل کردیا ہے۔
مدعی مقدمے نے کہا کہ گھر گیا تو بیٹی صائمہ اوربچوں کی لاشیں موجود تھیں، ون فائیوپر اطلاع دی اور لاشوں کو جناح اسپتال لے آیا۔
مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ داماد نےنامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی اوربچوں کوقتل کیا۔
گرفتارملزم ارشد کے خلاف اس سے قبل بھی ایک مقدمہ درج ہونےکاانکشاف سامنے آیاہے، ملزم ارشدپرغیرقانونی اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ایک بھائی کو بھی شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے کراچی گلستان جوہر بلاک پانچ میں رات گئے شیر محمد گوٹھ کے مکان سے ماں اور اس کے تین بیٹوں دو سالہ احد ، سات سالہ شاہ ذین اور نو سالہ اشہد کی لاشیں ملیں تھیں، جنہیں انتہائی بےدری سے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع گھر کے سربراہ ارشد علی نے اپنے اہل خانہ کو دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ نشے کا عادی ہے۔