اشتہار

بلی پالنے والوں کے لیے نیا قانون منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پالتو بلی رکھنے والے افراد نے اگر جون تک نئے قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا تو انھیں بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اگر آپ انگلینڈ میں رہتے ہیں اور آپ کے پاس بلی ہے تو پھر یہ خبر آپ کے لیے ہے، آپ کو تین مہینے کے اندر نئے قوانین کے ساتھ مطابقت اختیار کرنا ہوگی۔ اگر بلی کے مالکان جون تک نئے اصول و ضوابط پرعمل نہیں کرتے تو انھیں 500 پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جون سے، تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگی ہونی چاہیے ورنہ دوسری صورت میں امکان ہے کہ انھیں پانچ سو پاؤنڈ کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

- Advertisement -

2016 سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین پہلے ہی موجود ہیں جو کہ اب پالو بلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں۔ اگر پالتو جانور گم ہو جائیں تو مائیکرو چپ کے ذریعے انھیں ڈھونڈنا آسانی کے ساتھ ممکن ہوگا۔

اس قانوں سے صرف وہ بلیاں مستثنیٰ ہوں گی جن کا کوئی مخصوص مالک نہیں ہے یا وہ اجتماعی طور پر فارم میں رہتی ہیں۔

یہاں تک کہ گھروں میں رہنے والی بلیوں کو بھی چپ لگانے کا کہا گیا ہے، کہ اگر وہ کھلی کھڑکی یا دروازے سے فرار ہو جائیں تو انھیں ڈھونڈا جاسکے۔

مالکان پالتو بلی کی عمر 20 ہفتے ہونے تک اس میں چپ لگواسکتے ہیں، اس طریقہ کار پر عام طور پر تقریباً 10 یا 20 پاؤنڈ لاگت آتی ہے۔

اس قانون میں تبدیلی کے لیے زور دینے والی مے ہیو اینیمل ویلفیئر چیریٹی کے مطابق اس وقت انگلینڈ بھر میں 11 ملین سے زائد پالتو بلیاں ہیں۔

ان میں سے، کم از کم 2.3 ملین بلیاں مائیکرو چپ کے بغیر ہیں، یعنی ان کے کھو جانے اور اپنے مالکان کو دوبارہ نہ ملنے کا خطرہ ہے۔

مائیکرو چِپنگ کالر پر ٹیگ استعمال کرنے سے زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد ہے، کیونکہ کالر بعض اوقات گر سکتے ہیں یا بہت تنگ ہو سکتے ہیں اور بلی کو زخمی بھی کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں