آپ نے ڈانس کرنے ہاتھ ملانے والی بلیوں کے بارے میں تو سنا ہوگا اور ایسی بھی بلیاں دیکھی ہوں گی جو اپنے مالک کے ساتھ موٹرسائیکل پر سکون سے بیٹھ کر سواری کرتی ہیں۔
البتہ اب ایک ایسی بلی کی ویڈیو سامنے آئی جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے کیونکہ اس میں نظر آنے والی بلی ’میاؤں‘ ایسے بول رہی ہے گویا وہ انگریزی میں اپنا حال بتا رہی ہو۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی ٹک ٹاک کی ویڈیو میں نظر آنے والی بلی غیر معمولی طریقے سے بول رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ بلی میاؤں کی جگہ ’ہائی کیسے ہو‘ بول رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلی کا نام گمبینو ہے جو ایک گھر میں پل رہی ہے، ویڈیو میں دوسری بلی بھی نظر آرہی ہے جس کے پاس سے یہ بلی بھاگی اور پھر اس کے پیچھے ایک شخص موبائل ویڈیو ریکارڈ کرتا ہوا گیا۔
جب ویڈیو بنانے والا شخص بلی کے پاس پہنچا تو اُس نے انگریزی زبان میں ’Well Hi!!‘ کہا اور اپنی جگہ پر بیٹھی رہی۔