بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بلی نے 91 لاکھ سے زائد افراد کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسی پالتو بلی کی فوٹیج سامنے آئی جس نے دنیا بھر کے صارفین کے دل جیت لیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بچے کو برانڈے میں جالیوں کے پاس کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُس کے پاس ایک بکس پر بلی بھی بیٹھی ہوئی ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے بلی کو بچے کی دیکھ بھال کے لیے رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ جیسے ہی جالیاں پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو بلی اپنے پنجے سے اُس کا ہاتھ ہٹانے کی کوشش کرتی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے اس بلی کو ’محافظ فرشتہ‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:سیکڑوں بلیوں کا خیال رکھنے کی فکر میں شادی نہ کرنے والا شخص

اس ویڈیو کو اب تک 91 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، تقریباً تمام نے ہی بلی کے رویے پر خوشی کا اظہار کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے بچوں پر نظر رکھا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں