لاہور میں پیپرز مریکل اور الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے چوتھے سالانہ فنڈ ریزنگ شو کا انعقاد کیا گیااس شو سے حاصل آمدنی پاکستان میں موجود معذور افراد کی اعانت میں استعمال کی جائے گی۔
چوتھے سالانہ فنڈ ریزنگ پروگرام میں 45 فنکاروں نے 35 مختلف فن پارے پیش کیے اور حیران کن طور پر یہ تمام فنکار کوئی پیشہ ور ماڈلز یا گلوکار نہیں بلکہ غیر ملکی سفیر اور سفارت کار تھے جن کو سفارتی امور کی انجام دہی کا تو خوب تجربہ تھا تا ہم شو بز سے دور دورتک تعلق نہ تھا لیکن محض معذور افراد کی مدد و اعانت کے لیے پروگرام کا حصہ بنے۔
پیپرز مریکل اور الحمرا آرٹس کونسل کے اشتراک سے معذور افراد کے لیے چندہ اکھٹے کرنے کے لیے رکھی گئی پیش کیے گئے کلر آف فیوژن میں جرمنی، آسٹریلیا، جاپان، بوسنیا، ڈنمارک اور پولینڈ کے سفیر شامل تھے جنہوں نے اپنی بیگمات کے ساتھ پاکستان کے روایتی ملبوسات زیب تن کر کیٹ واک کی۔
یہی نہیں بلکہ امریکہ، بلجیئم، اٹلی، تھائی لینڈ اور سری لنکا کے سفارت کاروں نے بھی پروگرام میں روایتی ٹیبلیو، نغمے اور خاکے پیش کیئے جس سے حاضرین محظوط ہوئے۔
جب کہ جاپانی موسیقی پر رقص نے ماحول کو مزید خوشگوار بنادیا جب کہ مختلف ممالک کی دھنوں پر سفیروں اور سفارت کاروں کے بچوں نے بھی ٹیبلو اور رقص پیش کیئے۔
تاہم مشہور پاکستانی ملی نغمی دل دل پاکستان پیش کر کے بوسنیا کے سفیر اور ان کی اہلیہ نے سب سے زیادہ داد و تحسین سمیٹی اور تقریب اپنے نام کر لی۔
واضح رہے مریکل پیپرز اپنی نوعیت کی منفرد پلیٹ فارم ہے جو فالتو ردی سے مار آمد اور خوبصورت چیزیں تیار کرتے ہیں اور یہ ہنر غریب خواتین کو بھی سیکھاتے ہیں جس سے وہ خواتین نہ صرف باعزت روزگار حاصل کر پاتی ہیں بلکہ معاشی و سماجی تحفظ کا احساس بھی رہتا ہے۔
Having my debut as a fashion model at a fundraiser show for #disabilities with @Paper_Miracles #IDPWD Somewhat unsure of my pose though… pic.twitter.com/Hdm288LKhM
— Ole Thonke (@DKinPK) December 3, 2016