تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شرارتی بلی چوریاں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ویڈیو وائرل

نیویارک : امریکہ میں پالتو بلی کی شرارتوں نے پڑوسیوں کا جینا محال کردیا، یہ بلی ساتھ والے گھروں سے ان کی چھوٹی چھوٹی چیزیں چراتی اور منہ میں دبا کر دورازے پر لاکر رکھ دیا کرتی تھی۔

پڑوسیوں کے گھر سے عجیب و غریب چیزیں چوری کرنے اور اپنی مالکن مونیکا وائسز کو تحفے میں دیتے ہوئے اس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس پر پڑوسی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

وافلس نامی بلی چوری سے لائی گئی ان چیزوں کو اپنے گھر کے دروازے پر رکھنے کے بعد فاتحانہ انداز میں میاؤں میاؤں کرکے اپنی مالکن کو آگاہ کرنے کی کوشش بھی کرتی۔

@songsofmyfelines

♬ Monkeys Spinning Monkeys – Kevin MacLeod

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بلی کی مالکن مونیکا وائسز نے بتایا کہ اس نے بلی کا ایک بچہ پالا تھا، جو اسے اس کے گھر کے پچھلے حصے سے ملا، مجھے اس سے بہت محبت ہے اور میں اس کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید اور بھوری رنگت کی یہ بلی پڑوسیوں کے گھر سے ان کے خطوط، قینچی، لائٹر اور کبھی کبھی بڑی چیزیں جیسے پانی کے بلب کی طرح کی چیزیں لاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے اور انہیں دروازے کے پاس لاکر چھوڑ دیتی ہے۔

میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مونیکا نے بتایا کہ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ہمیں گھر کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنا پڑیں تاکہ وہ باہر نہ جاسکے کیونکہ وہ ہمیشہ منہ میں کوئی نہ کوئی چیز لیے آجاتی ہے۔

بلی کی مالکن کا کہنا ہے کہ یہ بلی روز صبح اٹھتی ہے اور ایسے باہر جاتی ہے کہ جیسے باہر جاکر گھر والوں کیلیے کوئی سہولت مہیا کرنا اس کی ڈیوٹی میں شامل ہو۔ انہوں نے کہا ایک بار میں نے اس بلی کو اپنے روم میٹ کے موزے اپنے دروازے پر لاتے ہوئے بھی پکڑا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بہت محظوظ ہوئے اور دلچسپ کمنٹس کیے، ایک صارف نے کہا کہ مجھے ایک ایسی بلی کی ضرورت ہے جو مجھے لائٹر لاکر دے۔

ایک اور نے لکھا کہ مجھے اس سے ذرا بھی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ کم از کم یہ بلی زیادہ تر مفید اشیاء لاتی ہے، ایک صارف کامزید کہنا تھا کہ کیا آپ کی بلی کچھ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے؟

Comments

- Advertisement -