اشتہار

کاتولونیا علیحدگی، 8 وزرا کو میڈرڈ عدالت نے جیل بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کاتولونیا کے 8 وزراء کو جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت نے کاتولونیا آزادی کے اعلان پر حکومت ختم کرتے ہوئے صدر اور وزراء کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسپین سے علیحدگی کی تحریک میں حصہ لینے والے 8 وزرا کو عدالت میں پیش کیا کیا گیا، جن پر ملک سے غداری اور عوام کو علیحدگی پر اکسانے کا الزام تھا۔

حکومتی وکیل نے  استدعا کی کہ کاتولونیا کی علیحدگی کے لیے تحریک چلانے والے رہنما یورپ میں قیام پذیر ہیں انہیں گرفتار کرکے ملک واپس لایا جائے۔

- Advertisement -

کاتولونیا کے 5 دیگر اراکین اسپین کی اسمبلی کے ممبر بھی ہیں وہ اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں تاہم ملکی قوانین کے تحت انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے 9 نومبر کو سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

پڑھیں: کاتالونیا کے عوام نے اسپین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دے دیا

واضح رہے کہ اسپین کی حکومت نے کاتالونیا کی عیلحدگی کے لیے یکم نومبر کو ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا جس میں آزادی کے حق میں 90 فیصد سے زیادہ ووٹ آئے۔ اس صورتحال کے بعد اسپین میں چالیس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا بحران پیدا ہوگیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں