جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

برطانیہ: مسیحی پیشوا کو بچوں سے زیادتی کے جرم میں 9 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : اسکاٹ لینڈ کی عدالت نے 82 سالہ کیتھولک پادری کو سن 1977 سے 1996 تک کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں 9 سال کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز برطانیہ کی ریاست اسکاٹ لینڈ کی عدالت نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا کو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 9 سال کے لیے قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

82 سالہ پاؤل مورے نے عدالت کے سامنے سن 1977 سے 1996 تک مختلف جگہوں پر متعدد بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

- Advertisement -

اسکاٹ لینڈ کی عدالت کے مطابق کیتھولک پادری نے سن 1970 میں ایک اسکول میں یہ مکروہ فعل انجام دیا۔ بعد کے برسوں میں اس نے مختلف مقامات پر بچوں کا زیادتی کا نشانہ بنایا۔


برطانیہ میں جنسی زیادتی کا مرتکب بھارتی شہری دہلی سے گرفتار


اسکاٹ لینڈ کورٹ کی خاتون جج کا کہنا تھا کہ مجرم پہلے بچوں کو بہانے سے کسی خفیہ جگہ لے جاتا، جہاں وہ انھیں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ پادری کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بننے والے پہلے پانچ بچے پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

مذکورہ مجرم کو عدالت میں متاثرہ خاندانوں نے فرانسس مورے کے نام سے شناخت کیا تھا، لیکن مجرم کو پریسٹ پاؤل کے نام سے جانا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

مزید خبریں