جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جوہر آباد کے قریب پولیس اہلکار شبیر احمد کو شہید کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد کے قریب پولیس اہلکار شہادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹر سائیکل پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیواہلکار پرگولیاں چلانے سے قبل کی ہے۔

- Advertisement -

قاتل نے شلوار قمیض پہنا ہواتھا،چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا ، ملزم چوری کی موٹر سائیکل پر دوسری جانب جا رہا تھا جبکہ ملزم نےچوری شدہ اشیاسےاپنابیگ بھر رکھا تھا ، ملزم کے بیگ سے 4موبائل فون 3گھڑیاں،پرس اور 6ہزارروپے ملے۔

ملزم شبیر احمد کو قتل کرنے کے بعد ندی کی جانب اہلکار کی موٹر سائیکل پر فرار ہوا تھا۔

یاد رہے سہراب گوٹھ سے جوہرآباد جانے والے راستے پر پولیس اہلکار شبیر احمد نے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈکیت نے اندھا دھند گولیاں برسا کر اہکار کو قتل کردیا تھا۔

اہلکار زخمی حالت میں سڑک پر گر کر بھی ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا، مسلح ڈکیت فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی لے گیا تھا۔

پولیس کے مطابق فرار ہوتے ہوئے ڈکیت کی موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہوئی ، جس کے بعد وہ شہید پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل لے کر لیاری ندی کچے کے راستے فرار ہوا۔

پولیس کو وقوعہ سے ڈکیت کا بیگ برا ملا ہے، جس میں کئی شہریوں کے چھینے ہوئے موبائل فون ، رقم اور گھڑیاں بھی برامد کی گئیں۔

خیال رہے رواں سال فائرنگ کے واقعات میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ ضلع وسطی میں ایک ماہ کے دوران ڈی ایس پی علی رضا سمیت تین پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں