اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

کورنگی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ اور قتل کے واردات میں ملوث ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

 ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عبد القیوم کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزموں نے نوجوان عبدالقیوم کے قتل سے قبل پچھلی گلی میں بھی واردات کی۔

قتل سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو شہری اسرار سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو شہری اسرار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر دوسری گلی میں گئے۔

- Advertisement -

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

ویڈیو میں ملزموں کو واردات کرکے گلی سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں ملزم قمیض شلوار میں ملبوس  تھے،جیکٹ بھی پہن رکھی تھی، ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے چہرے پر ماسک بھی لگارکھا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوسری گلی میں ملزموں نے  شہری کمال سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر اسکے کزن عبدالقیوم کو گولی مار کر قتل کیا، عینی شاہدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزموں کو شناخت کرلیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ جس مقام پر عبدالقیوم کا قتل  ہوا وہاں اطراف میں کیمرے نصب نہیں ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں