اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سندھ کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت سندھ کے تمام تھانوں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی نے ہر تھانے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ایس ایچ او و ہیڈ محرر کے کمروں میں بھی کیمرے نصب کرنے کی ایس ایس پیز کو ہدایت کر دی۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ڈیوٹی افسر کے کمروں اور لاکپ میں بھی کیمرے نصب کیے جائیں، سی سی ٹی وی فعال کروا کر 2 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر آئی جی سندھ کے زیر صدارت اہم اجلاس میں بڑے فیصلے

گزشتہ روز آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر اہلکاروں کی رشوت خوری کا سختی سے نوٹس لے کر 26 رشوت خور افسران و اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔

معطل ہونے والے رشوت خور افسران اور اہلکاروں کا تعلق مختلف شہرکی مختلف ڈرائیونگ لائسنس برانچوں سے تھا۔ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری حکم نامے میں معطل کیے جانے والے تمام افسران و اہلکاروں کو بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ان میں 3 انسپکٹر اور ایک لیڈی انسپکٹر بھی شامل تھے اس کے علاوہ 5 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئی رینک کے افسران بھی معطل کیے گئے۔

کراچی کی جن برانچوں میں رشوت خور افسران اور اہلکاروں کی معطلی کے اقدامات کیے گئے ان میں کلفٹن، ملیر، سعود آباد، ناظم آباد، سعید آباد شامل تھے، سکھر برانچ کے اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعود آباد میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکاروں معطل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں