پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

سیمنٹ کی کھپت اور برآمدات سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سیمنٹ کی مقامی کھپت، ایکسپورٹ میں اضافے کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق جنوری 2025 میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.313 ملین ٹن رہی، جنوری 2024 میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2.967 ملین ٹن تھی۔

جنوری 2024 کے مقابلے 2025 کے دوران 11.64 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، سیمنٹ کی برآمدات میں 30.25 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جنوری 2025 میں سیمنٹ کی کل ترسیل 3.894 ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ 3.414 ملین ٹن تھی، 14.08 فیصد اضافہ ہوا۔

موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 26.827 ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے 27.295 ملین ٹن تھی یعنی 1.71 فیصد کمی ہوئی۔

سیمنٹ کی مقامی کھپت 23.196 ملین ٹن سے کم ہوکر 21.435 ملین ٹن رہی گئی، سیمنٹ کی برآمدات میں 31.54 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ برآمدات 4.099 ملین ٹن گزشتہ سے بڑھ کر 5.392 ملین ٹن ہوئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں