اشتہار

سیمنٹ کی فروخت میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 15.77 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13.87 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمایاں نمو ہوئی ہے۔

- Advertisement -

جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں 2.54 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.38 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 13.22 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.49 ملین ٹن تھا۔

اکتوبر 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 3.88 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4.25ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں