12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم سے چند مناظر ہٹانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اسٹارز شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ سے چند مناظر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم آج سے ٹھیک دو دن بعد 9 فروری کو نمائش کیلیے سینما گھروں میں پش کی جائے گی جس کیلیے مداح بے حد پُرجوش ہیں۔

ایسے میں سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم سے چند مناظر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں، بورڈ نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ اس میں لفظ ’شراب‘ کو ’پینے‘ سے تبدل کیا جائے۔

- Advertisement -

شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کے مناظر ہٹانے کے نتیجے میں اس کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔

بورڈ نے 36 سیکنڈز میں سے 9 سکینڈز کے مناظر پر اعتراض عائد کیا ہے۔ فلم یو/اے سرٹیفکیٹ حاصل کر چکی ہے اور اس کا کُل دورانیہ 2 گھنٹے 23 منٹ 15 سیکنڈز ہے۔

’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کی کہانی آریان اور سیفرا کے گرد گھومتی ہے۔ آریان کو بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے وہ امریکا میں آفیشل اسائنمنٹ کے دوران لڑکی سیفرا سے ملتے ہیں اور اس سے محبت کرنے لگتے ہیں تاہم بعد میں پتا چلتا ہے کہ یہ ایک ناممکن محبت کی کہانی ہے یعنی کے سیفرا روبوٹ ہے۔

امیت جوشی اور آرادھنا شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہد کپور اور کریتی سینن کے علاوہ دھرمیندر، ڈمپل کپاڈیا، ارجن پنچل و دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں