اسلام آباد : مئی 2016 کو ہونے والے مردم شماری سے حاصل ہونے والے ملک کی کُل آبادی اور پاکستان میں مرد و خواتین کی آبادی کے تناسب سے متعلق اعداد وشمار کو 15 دن بعد جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 15 دن بعد مردم شماری کے جزوی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس میں ملک کی کُل آبادی اور اس میں مرد و خواتین اور خواجہ سراؤں کے تناسب سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے جائیں گے۔
مردم شماری کی تاریخ اور حالیہ مردم شماری*
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مردم شماری کے نتائج کی سمری آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی جہاں وزارت خزانہ سمری منظوری کرنے کے لیے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرے گی جس کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 31 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیے جانے کے بعد ملک کی مجموعی آبادی، مرد اور خواتین کی آبادی کے نتائج جاری ہوں گے اسی طرح شہری، دیہی اور خواجہ سراؤں کی آبادی کے نتائج بھی جاری کیے جائیں گے جب کہ مردم و خانہ شماری کے تفصیلی نتائج اپریل2018 تک جاری کیےجائیں گے۔
خیال رہے کہ *ملک بھر میں 19 سال بعد مردم شماری کا آغاز* 15 مارچ 2017 کو فوج کی نگرانی میں شروع ہوا جسے دو مرحلوں میں 25 مئی 2017 کو مکمل کیا گیا تھا۔