اشتہار

سینٹورس مال کیوں سیل کیا گیا ؟ سی ڈی اے نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مال کی انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات کوختم کرنے کا متعدد بار کہا ، مال کو بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹورس مال کوبلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا ، کارروائی سے پہلے سینٹورس انتظامیہ کومتعدد نوٹسز دیے گئے تھے۔

سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سینٹورس کی بیسمنٹ ون میں غیر قانونی طور پر دفاتراوراسٹورروم قائم کیےگئےہیں اور مال کی دوسری بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپرکینٹین بنائی گئی ہے۔

- Advertisement -

سینٹورس کی تیسری بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپرمینجمنٹ آفس اوراسٹور جبکہ چوتھی بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپروئیرہاؤس بنائے گئے ہیں۔

مال کی انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات کوختم کرنے کا متعدد بار کہا گیا تھا۔

دوسری جانب ملازمین اور رہائشیوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا وزیراعظم آزاد کشمیرکوسوال کرنے کی یہ سزا دی گئی ہے، پہلے بھی آگ کو وجہ بناکرمال کو پندرہ بیس دن کیلئے بند کیا گیا تھا۔

خیال رہے وفاقی حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس کیخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے رات گئے سینٹورس مال کوسیل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں