اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں اضافہ ہو رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے مشاورت پرجلدقومی کرکٹرز کو کنٹریکٹس پیش کیےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے بھی سینٹرل کنٹریکٹ پر اپنا فیڈبیک دیدیا ہے کپتان اور ہیڈکوچ نئے کنٹریکٹس میں 20فیصد تک اضافہ چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز اور کوچز کے کنٹریکٹ اور تعداد کا معاملہ بھی زیرغور ہے مشارت کے بعد نئے سال سے پہلے تمام کنٹریکٹس کوحتمی شکل دی جائےگی۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ: قومی کرکٹرز کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

گزشتہ سال جولائی میں پی سی بی کی جانب سے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تنزلی ہوئی تھی جبکہ عماد وسیم، محمد حفیظ، اسد شفیق سمیت دیگر کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں