جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سنچورین ٹیسٹ:ربادا نے بھارتی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے، مہمان مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، فاسٹ بولر نے 5 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ آخری اطلاعات تک بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

کاگیسو ربادا کی تیز گیند بازی کے آگے انڈین بیٹرز بے بس دکھائی دیے۔ جنوبی افریقی پیسر نے اپنے کیریئر میں اننگز میں 14 ویں بار 5 وکٹیں لینے کا کانامہ انجام دیا۔ انھوں نے 44 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان روہت شرما صرف 5 رنز پر چلتے بنے، شبمن گل 2 اور ویرات کوہلی 38 رنز ہی بنا پائے۔ سریاش آئر کی ہمت بھی 31 کے انفرادی اسکور پر جواب دے گئی۔

کے ایل راہول نے بھارت کی جانب سے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 63 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ربادا کے علاوہ ڈبیو کرنے والے ناندرے برگر نے بھی 50 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں، ایک وکٹ مارکو جانسین کے حصے میں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں