پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

غیر ملکیوں کے لیے آن لائن ویزا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آن لائن ویزا کے لیے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کیا جائے، پاکستان آنے والوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں،اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایئرونگ اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویزوں کا سینٹرل آن لائن نظام پاکستان آنے والوں کی معلومات میں معاون ہوگا، بغیر دستاویزات کے کسی غیرملکی کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آن لائن ویزا کے لیے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کیا جائے، نیا نظام بیرون ملک غیر ملکیوں کو آن لائن ویزے کے حصول میں مدد دے گا اور اس مکینزم کے ذریعے غیر ملکیوں کو بھی آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزا نظام سے پاکستان آنے والے پرکڑی نظررکھی جائے گی اور اس نظام سے ویزوں کے اجراء میں شفافیت آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں