اشتہار

’سالک حسین نے والد کا پیغام آصف زرداری کو پہنچا دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے صاحبزادے سالک حسین نے والد کا پیغام آصف زرداری کو پہنچا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کی سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سالک حسین نے اپنے والد کا خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچا دیا ہے۔

آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کے سیاسی بصیرت اور کردار کی بھی تعریف کی، بعدازاں سالک حسین آصف زرداری کا جواب لے کر بلاول ہاؤس لاہور سے روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں