پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدوبدی‘ کا تذکرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چاہت فتح علی خان کا ’بدوبدی‘ زیر بحث آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس رانا محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں چاہت فتح علی کے گانے ’بدوبدی‘ کا تذکرہ ہوا۔

سینیٹر عامر چشتی نے کہا کہ کیا ’بدوبدی‘ کو بھی ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جائے گا؟

- Advertisement -

اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ بدوبدی گانے کے ویوز تو پاکستان کی آبادی سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

عامر چشتی نے کہا کہ چیئرمین صاحب کیا آپ نے وہ گانا سنا ہے؟ چیئرمین کمیٹی بولے جی بالکل سنا ہے اور سن کر میرے سر میں درد ہوگیا۔

اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوکاروں کو ایوارڈز کے لیے یوٹیوب پر ویڈیوز کے ویوز کو بھی دیکھا جاتا ہے، سول ایوارڈز کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ شخصیت نے شعبے میں معمول سے بڑھ کر کام کیا کام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں