برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے خود کو دنیا کا بہترین گلوکار قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ساتھی سنگرز کی تنقید کو حسد قرار دیتے ہوئے خود کو بہترین گلوکار قرار دیا۔
چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی گلوکار اور موسیقار ان کی کامیابی پر رشک کرتے ہیں اس لیے وہ انہیں میوزک انڈسٹری میں قبول کرنے اور خوش آمدید کہنے سے انکاری ہیں۔
بدوبدی فیم نے کہا کہ وہ مجھے گلوکار نہیں مانتے اور یہ ٹھیک ہے میں جانتا ہوں میں کون ہوں، میں اپنی موسیقی خود بناتا ہوں اور اس کی پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ مجھے گلوکار مانتے ہیں یا نہیں۔
یہ پڑھیں: چاہت فتح علی خان کو گلوکار نہیں مانتی انہیں کامیڈین کہہ سکتے ہیں، فریحہ پرویز
انہوں نے کہا کہ ساتھی اداکار ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور جس ایونٹ میں ہوتا ہوں اس میں شرکت سے انکار کردیتے ہیں۔
بدوبدی گانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کا گانا اصل سے بالکل مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وہ کررہا ہوں جس سے مجھے خوشی ہوتی ہے جو لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں وہ ایسا کرتے رہ سکتے ہیں اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔