11.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ہے اور اس میں سوار 10 افراد کئی گھنٹوں سے زمین سے کئی سو فٹ بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نور الحق کے مطابق یہ واقعہ بٹگرام تحصیل کے آلائی یوسی بٹنگی پاشتو کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مقامی افراد کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ہے۔

جس وقت چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹی تو اس میں 10 افراد سوار تھے جو کئی گھنٹوں سے زمین سے کئی سو فٹ بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں اور بروقت کارروائی نہ ہونے پر ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے بھی 4 گھنٹے کی مسافت پر ایک دور دراز مقام پر واقعے ہے جہاں سڑک بھی نہیں ہے اور متاثرہ جگہ پر مشینری پہنچنے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے اور انہیں صرف ہیلی سروس کے ذریعے ہی ریسکیو کیا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ میں اسکول کے 10 طلبا اور اساتذہ پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کے پاس بھی کوئی آپشن نہیں ہے۔

مقامی لوگوں کے اور لفٹ میں پھنسے افراد کے لواحقین جائے وقوعہ پر جمع ہیں اور انہوں نے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے حکومت سے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں