اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کےمغربی روٹ پرکام جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا، حویلیاں پربہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنے والا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سی پیک کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام جاری ہے ، ہوشاب آواران موٹروے پرکام جلد شروع ہوجائے گا۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سرحدپرباڑلگائی جا رہی ہے، 100 کلو میٹر طویل باڑ جلد لگا دی جائے گی، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا۔

- Advertisement -

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ایم ایل ون کےتحت ریلوے ٹرانسمیشن نظام تبدیل کردیا جائے گا، حویلیاں پربہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنےوالا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے انجینئرز ماسکو، جرمن اور برطانیہ سے نئے نظام کی تربیت دی جائے ، ایکنک نے7.2 ارب ڈالرکے ایم ایل ون منصوبےکی منظوری دے دی ہے، ریلوے کا ٹرانسپورٹ شیئر 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےکو نہ چلانےکی کوئی سیاسی وجہ نہیں ، اورنج لائن ٹرین کا سول ورکس رہتا تھا ،بہت جلد اورنج لائن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کوروناکے باوجود مانسہرہ تھاکوٹ موٹرے وے پر کام کیا جارہا ہے، موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں