تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن، عمران خان لاہور جائیں گے

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور پہنچیں گے جہاں وہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی صدارت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اسپیکرپنجاب اسمبلی انتخاب کےمعاملےپراجلاس کی صدارت کرینگے اس کے علاوہ چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ اور پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، شاہ محمود،اسدعمر،فواد چوہدری،فرخ حبیب ودیگرشرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کون؟ فیصلہ آج ہوگا

دوسری جانب پنجاب اسمبلی آج نیا اسپیکر منتخب کرے گی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے سبطین خان جبکہ ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھرآمنے سامنے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور ہوچکی آج شام ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی، انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -