اشتہار

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، چیئرمین نیب نے 2 تحقیقات کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 تحقیقات کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے کہا نیب احتساب سب کیلئےکی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈپٹی چیئرمین پی جی اے ، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں 2تحقیقات کی منظوری دی گئی ، جس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے افسران ، اہلکاروں اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ اسکیم 33- گلزار ہجری ، ضلع کراچی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز شامل ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں منظور احمد کنیسر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت حکومت سندھ ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکس حکومت سندھ، آفیسرز/ آفیشلز لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ ، میر نادر مگسی رکن صوبائی اسمبلی سندھ، آفیسرز/ آفیشلز لینڈ لوکل گورنمنٹ دپارٹمنٹ اینڈ پرووینشل ہائی ویز ڈپارٹمنٹ ،بلاول شیخ کنٹریکٹر، پرس رام کنٹریکٹر اور دیگر، نواب سردار خان چانڈیور رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کی منظوری دے دی

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے سی پروکیورمنٹ اینڈ لوجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے پی آئی اے سی انتظامیہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں افسران و اہلکاران نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،اشرف ڈی بلوچ سرکاری ٹھیکہ دار اور دیگرکے خلاف انکوائری کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے، 25 ماہ میں 630بد عنوانی ریفرنس عدالتوں میں دائرکئے۔

یاد رہے گذشتہ اجلاس میں قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں