اشتہار

چیئرمین نیب نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے ذاتی وجوبات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے جو انہوں نے منظور بھی کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے اور چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو نیب کے اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے اور وہ گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے چکا تھے۔

- Advertisement -

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم کیے جانے کے بعد کئی بڑے کیسز ختم اور متعدد شخصیات کو ریلیف ملا تھا جس پر چیئرمین نیب کو تحفظات تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان پر پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیسز بنانے کا شدید دباؤ تھا۔

آفتاب سلطان پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر تھے اور وہ سابق آئی جی پنجاب سمیت دیگر اہم عہدوں میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو یوسف رضا گیلانی نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی تعینات کیا تاہم بعد میں راجاپرویز اشرف نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

2013 کے عام انتخابات کے موقع پر آفتاب سلطان آئی جی پنجاب پولیس تھے اور جب 2013 کے انتخابات میں نواز شریف وزیراعظم تھے تو آفتاب سلطان کو دوبارہ ڈی جی آئی بی لگایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں