اسلام آباد : چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اے ٹی ایم مشینوں سے متعلق فراڈ کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےانکوائری کاحکم دیا اور کہا کہ نیب کوبحیثیت ادارہ بدنام کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق ے ٹی ایم کارڈ صارفین کوجعلی نمبرزسے ڈرانے، دھمکانے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور ہدایت کی مذکورہ فراڈ کی فوری انکوائری کرائی جائے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کوبحیثیت ادارہ بدنام کرنےوالوں کوگرفتارکیاجائے، اب تک 9 جعلی افسران کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ہے، کوئی نیب افسر بن کر فون کرے تواس کی اطلاع ترجمان نیب کو دی جائے۔
چیئرمین نیب نے افسران کو ٹیلی فون پرگواہ یا ملزم سے بات سے منع کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں : اے ٹی ایم سے متعلق شکایت پر وزیر اعظم آفس کا بڑا ایکشن
یاد رہے اس سے قبل شہری کا اے ٹی ایم کارڈ بینک مشین میں پھنسنے کے معاملے پر وزیر اعظم آفس نے بڑا ایکشن لیا تھا ، متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل انھوں نے اے ٹی ایم استعمال کیا تو بینک کی اے ٹی ایم مشین سے کارڈ واپس نکلا نہ پیسے، پیسے نہ ملنے کے باوجود بینک نے اکاؤنٹ سے رقم کاٹ لی، متعدد بار بینک حکام سے رابطہ کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔
شہری کے بیان کے مطابق 3 ماہ تک معاملے کی شنوائی نہ ہونے کے بعد آخر کار انھوں نے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، شکایت کے اندراج کے ڈیڑھ گھنٹے میں اسٹیٹ بینک سے کال آ گئی، اور بینک حکام نے 30 منٹ میں پیسے واپس کر دیے۔